خامنہ ای کی بھانجی کو 3 سال قید کی سزا ہو گئی khameneis niece sentenced to 3 years

خامنہ ای کی بھانجی کو 3 سال قید کی سزا ہو گئی khameneis niece sentenced to 3 years

تہران: ایران میں احتجاج کی حمایت پر خامنہ ای کی بھانجی کو تین سال قید کی سزا دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اخلاقی پولیس کی حراست میں مہسا امینی کے قتل کے خلاف ہونے والے طویل احتجاج کی حمایت کرنے پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی بھانجی فریدہ مراد خانی کو تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔

عرب نیوز کے مطابق فریدہ مراد خانی کو نومبر میں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والوں کا ساتھ دینے کا اعلان کرنے پر گرفتار کیا تھا، مراد خانی ایرانی حکومت کے اقدامات کے خلاف کھل کر بات کرتی رہی ہیں۔

فریدہ مراد خانی کے وکیل محمد حسین اغاسی نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’مراد خانی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تعلقات ختم کرے۔‘

وکیل کے مطابق مراد خانی کو ابتدائی طور پر 15 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم اپیل پر اس میں کمی کی گئی، ان کے خلاف مقدمہ ایران کی خصوصی عدالت میں چلایا گیا جو صرف مذہبی رہنماؤں کے کیسز دیکھتی ہے اور سپریم لیڈر کو جواب دہ ہے۔

یاد رہے کہ فریدہ مراد خانی کو پہلی بار 2018 میں بھی گرفتار کیا گیا تھا، اس وقت بھی انھوں نے حکومت پر تنقید کی تھی۔

رواں ہفتے کے آغاز میں فریدہ مراد خانی کی والدہ اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی بہن بدری حسینی خامنہ ای بھی ایرانی حکومت کے خلاف کھل کر سامنے آئی تھیں۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

کیا عمرہ ویزے کی مدت میں توسیع ممکن ہے؟ umrah visa saudi arabia Previous post کیا عمرہ ویزے کی مدت میں توسیع ممکن ہے؟ umrah visa saudi arabia
imran riaz khan vlog Next post عمران خان ریاض کا وی لاگ
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com