Khaby Lame - کھابی لامی کی جوس کے گلاس کے ساتھ ایک اور مزاحیہ ویڈیو

Khaby Lame – کھابی لامی کی جوس کے گلاس کے ساتھ ایک اور مزاحیہ ویڈیو

معروف مزاحیہ ٹک ٹاکر کھابی لامی کی بھارتی اداکار سونو سود کے دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

افریقی ملک سینیگال سے تعلق اور اٹلی کی شہریت رکھنے والے سیاہ فام ٹک ٹاکر کھابی لامی اپنی خاموش ویڈیوز کے ذریعے صرف 2 سال کے اندر دنیا بھر میں مشہور ہوئے۔

22 سالہ کھابی ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 14 کروڑ سے بھی زائد ہے۔

حال ہی میں کھابی لامی بھارت پہنچے جہاں ان کی بالی ووڈ اداکار سونو سود سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر دونوں نے ایک دلچسپ ویڈیو بھی بنائی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سونو کھابی کے گلاس میں جوس انڈیل رہے ہیں، اس کے بعد تھوڑا سا جوس بچنے پر وہ اسے اپنے گلاس میں ڈال لیتے ہیں۔

کھابی ان کا گلاس دیکھ کر اس کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں جس پر سونو انہیں منع کرتے ہیں، کھابی دوبارہ یہی کوشش کرتے ہیں۔

دوسری بار جب سونو انہیں روکتے ہیں تو کھابی غصے سے ان کے گلاس میں موجود اسٹرا اٹھاتے ہیں اور اپنے گلاس میں ڈالتے ہیں، جس پر سونو کھسیانے ہوجاتے ہیں۔

کھابی کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے، اب تک اس ویڈیو کو لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fatima Effendi - فاطمہ آفندی کی شوہر کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل Previous post Fatima Effendi – فاطمہ آفندی کی شوہر کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل
ہیری نے اپنے بھائی پرنس ولیم کو میڈیا حملوں‌ کا ذمہ دار قرار دے دیا Harry accuses Prince William Next post ہیری نے اپنے بھائی پرنس ولیم کو میڈیا حملوں‌ کا ذمہ دار قرار دے دیا Harry accuses Prince William
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com