Karisma Kapoor - کرشمہ کپور بھی فیفا ورلڈ کپ دیکھنے قطر پہنچ گئیں

Karisma Kapoor – کرشمہ کپور بھی فیفا ورلڈ کپ دیکھنے قطر پہنچ گئیں

دوحا: بالی ووڈ کی معروف پرانی اداکارہ کرشمہ کپور بھی فیفا ورلڈ کپ 2022 دیکھنے قطر پہنچ گئیں، انہوں نے اسٹیڈیم سے اپنی تصاویر پوسٹ کیں۔

معروف اداکارہ کرشمہ کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کیں۔

وہ اس وقت قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہیں جہاں انہوں نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کا سیمی فائنل دیکھا۔

اپنے کیپشن میں انہوں نے اسے بہترین تجربہ قرار دیا۔

کرشمہ نے اسٹیڈیم میں اپنی تصاویر اور وہاں ہونے والی مختلف پرفارمنسز کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کیں۔

خیال رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 دیکھنے کے لیے جہاں عام شائقین کی بڑی تعداد اس وقت قطر میں موجود ہے، وہیں دنیا بھر کے سلیبرٹیز بھی ورلڈ کپ دیکھنے پہنچے ہیں۔

کئی بھارتی و پاکستانی اداکار مختلف وقت میں قطر پہنچے اور فٹبال کا میچ دیکھا۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

چور اسمارٹ فون لے کر بھاگا، دروازہ بند تھا، پھر کیا ہوا؟ Thief Stopped By Jammed Door #ViralVideo Previous post چور اسمارٹ فون لے کر بھاگا، دروازہ بند تھا، پھر کیا ہوا؟ Thief Stopped By Jammed Door #ViralVideo
آج فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہوگیا Next post آج فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہوگیا
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com