
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز نے نورا فتیحی کی جانب سے دائر کیے گئے ہتک عزت کے مقدمے کو لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نورا فتیحی نے گزشتہ دنوں جیکولین اور کچھ میڈیا گروپس کے خلاف 200 کروڑ روپے کی بھتہ خوری کے سلسلے میں دہلی کی عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جس میں سکیش چندر شیکھر مرکزی ملزم ہیں۔
اداکارہ نے ہتک عزت کے مقدمے میں ساتھی اداکارہ جیکولین فرنینڈز کو ’ملزم ون‘ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں: ’جیکولین نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی‘ نورا فتیحی عدالت پہنچ گئیں
مقدمے میں اداکارہ نے موقف اپنایا کہ ’جیکولین نے مجرمانہ طور پر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی تاکہ اپنے مفاد کے لیے وہ میرا کیریئر تباہ کرسکیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیکولین کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہم نورا فتیحی کی جانب سے دائر کیس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور اداکارہ ان کے خلاف جوابی مقدمہ دائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
یہ پڑھیں: جیکولین فرنینڈز فراڈ کے ملزم سے شادی کرنا چاہتی تھیں
یاد رہے کہ اس سے قبل نورا فتیحی 200 کروڑ (بھارتی) روپے سے زائدکے فراڈ اور بھتہ خوری میں ملوث گرفتار ملزم سکیش چندر شیکھرکےکیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نئی دہلی میں تفتیش کے لیے پیش ہوئی تھیں جبکہ جیکولین سے بھی اسی کیس میں تفتیش کی جاچکی ہے۔