میئر استنبول کو قید کی سزا سنا دی گئی

میئر استنبول کو قید کی سزا سنا دی گئی

ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول کے میئر اکرام امام اوغلو کو قید کی سزا سنا دی گئی۔

عدالت نے 14 دسمبر کو استنبول کے میئر اکرام امام اوغلو کو ترکی کی سپریم الیکٹورل کونسل کے ارکان کی توہین کے الزام میں 2 سال اور 7 ماہ قید کی سزا سنائی۔
اکرام اوغلو کو الیکشن کمیشن حکام کی توہین کےالزام پر عدالت نے سزا سنائی ہے۔ اکرام اوغلو جون 2019 میں استنبول کے میئر منتخب ہوئے تھے۔

اس سزا کے بعد میئر استنبول کا سیاسی کیریئر داؤ پر لگ گیا ہے۔ سزا اور سیاسی پابندی کی وجہ سے انہیں میئر کے عہدے سے ہٹایا بھی جا سکتا ہے۔

امکان یہی ہے کہ مرکزی اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سیاستدان اکرام اوغلو اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

میئر استنبول نے الیکشن کمیشن حکام کو احمق قرار دیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے عدالت میں اپنے بیان کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا اشارہ وزیرداخلہ کی جانب تھا۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

saba faisal ’بُرے دن تجربہ دیتے ہیں‘ Previous post saba faisal ’بُرے دن تجربہ دیتے ہیں‘
برطانیہ مہنگائی Next post مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com