ایران :تہران میں 400 مظاہرین کو10 سال تک قید کی سزائیں

ایران :تہران میں 400 مظاہرین کو10 سال تک قید کی سزائیں

تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک عدالت نے مہسا امینی کی موت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں ملوث ہونے کے الزام میں 400 افراد کو دو سے 10 سال تک قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران میں خواتین کے  لباس کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں مہساامینی کی گرفتاری اور ہلاکت کے بعد سے گذشتہ تین ماہ سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

تہران کی عدلیہ  صوبہ تہران میں فسادیوں کے مقدمات کی سماعت کے دوران میں 160 افراد کو پانچ سے 10 سال قید، 80 افراد کو دو سے پانچ سال اور 160 افراد کو دو سال تک قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ایران نے بدامنی کے سلسلے میں گذشتہ ہفتے دو افراد کو مظاہروں کا حصہ ہونے کی وجہ سے پھانسی دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ 16 ستمبر کو احتجاج شروع ہونے کے بعد سے اب تک ہزاروں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یمن جنگ: ہزاروں بچے ہلاک، بے شمار معذور ہوگئے Previous post یمن جنگ: ہزاروں بچے ہلاک، بے شمار معذور ہوگئے
Trade Agreement - پاکستان کے 2 مزید ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے Next post Trade Agreement – پاکستان کے 2 مزید ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com