Imran Khan - ملک میں دہشت گردی میں 50 فیصد اضافہ، امپورٹڈ حکومت نمٹنے میں ناکام: عمران خان

Imran Khan – ملک میں دہشت گردی میں 50 فیصد اضافہ، امپورٹڈ حکومت نمٹنے میں ناکام: عمران خان

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی میں 50 فیصد اضافہ ہوا اور پاک افغان سرحد سے بھی حملے ہو رہے ہیں، حکومت ان سے نمٹنے میں ناکام ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ معیشت کو زمین پر لانے کے علاوہ امپورٹڈ حکومت دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکام رہی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چمن سے سوات، لکی مروت سے بنوں تک دہشت گردی کے واقعات میں 50 فیصد اضافہ ہوا، حکومت بین الاقوامی پاک افغان سرحد سے ہونے والے حملوں سے نمٹنے میں بھی ناکام رہی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سپاہی، پولیس اور مقامی لوگ روزانہ اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں، دہشت گردی کے بڑھتے خطرے اور مغربی سرحد کے اس پار سے حملوں کا حکومت ذکر تک نہیں کر رہی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ان سب کی دلچسپی صرف این آر او 2 میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی زبوں حالی کے باوجود حکومت انتخابات کے انعقاد سے گھبرا رہی ہے، انتخابات ہی سیاسی استحکام کے ذریعے معیشت کو مستحکم کرنے کا واحد راستہ ہے۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

عراقی شہر کرکوک میں بم دھماکہ، آٹھ پولیس اہلکار ہلاک Previous post عراقی شہر کرکوک میں بم دھماکہ، آٹھ پولیس اہلکار ہلاک
ٹوئٹر نے فیس بک کے حوالے سے بڑی پابندی لگا دی Twitter bans posting of handles and links Next post ٹوئٹر نے فیس بک کے حوالے سے بڑی پابندی لگا دی Twitter bans posting of handles and links
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com