
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سلمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
اس سے قبل سلمان شہباز کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ان کی جانب سے درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی تھی کہ ان کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں پیش ہونے کے لیے انہیں دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دی جائے۔
وزیراعظم کی فیفا ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد پر قطری قیادت کو مبارکباد
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر سلمان خان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا جو منی لانڈرنگ کے الزامات اور ٹیلی گرافک ٹرانسفر اسکینڈل کے تحت احتساب کے نگران ادارے کو مطلوب تھے۔
احتساب عدالت نے 2019 میں منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کی گرفتاری کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔