huma qureshi جب شبہ ہو تو کیا کریں؟ ہما قریشی نے بتادیا

huma qureshi جب شبہ ہو تو کیا کریں؟ ہما قریشی نے بتادیا

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہما قریشی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بالی ووڈ فلم ’گینگز آف وسی پور‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ہما قریشی نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں کی تعداد صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کے لباس کے انتخاب کی تعریف کررہے ہیں۔

ہما قریشی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب شبہ ہو تو سیاہ پہنیں۔‘

ہما قریشی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 60 لاکھ سے زائد ہے جبکہ وہ دو ہزار سے زائد صارفین کو فالو کرتی ہیں۔

انہوں نے گزشتہ دنوں اپنی مشہور فلموں کی ویڈیو کا کولاج شیئر کیا تھا جو وائرل ہوگیا تھا۔

اداکارہ نے نواز الدین صدیقی کے ساتھ فلم ’گینگز آف وسی پور ٹو‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا اس کے علاوہ وہ فلم چکن کھرانا، ڈیڑھ عشقیہ، جولی ایل ایل بی ٹو اور بیل بوٹم سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ ہما قریشی نے عالیہ بھٹ کی مشہور فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ میں ایک گانے میں کردار ادا کیا تھا، عالیہ بھٹ کی فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous post عمارہ شاہ کا وی لاگ
peanuts مونگ پھلی کھانے کے بعد یہ سنگین غلطی ہر گز نہ کریں Next post peanuts مونگ پھلی کھانے کے بعد یہ سنگین غلطی ہر گز نہ کریں
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com