#Zikavirus خوفناک زیکا وائرس کیسے پھیلتا ہے؟

#Zikavirus خوفناک زیکا وائرس کیسے پھیلتا ہے؟

زیکا وائرس کی بیماری بنیادی طور پر ایڈیس مچھروں کے کاٹنے سے پھیلتی ہے، جو دن کے وقت کاٹتے ہیں۔ زیکا وائرس کو ایک خطرناک بیماری کے زمرے میں شمار کیا جاتا ہے یہ وائرس اتنا خطرناک ہوتا کہ کئی بار متاثرہ شخص کو اسپتال میں داخل ہونا پڑتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حاملہ خاتون زیکا وائرس کا شکار ہوجائے تو اس کے نتیجے میں حمل میں موجود بچے کے دماغ پر بھی پڑسکتا ہے۔

زیکا وائرس کیا ہے؟

زیکا وائرس کے پھیلاؤ میں کئی قسم کے مچھر ذمے دار ہوتے ہیں، ان میں ایڈیس البوپیکٹس، البو ایجابئٹی جسے عام زبان میں پیلے بخار کے مچھر کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ مچھر اس مرض کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

زیکا وائرس کی علامات

زیکا وائرس سے متاثرہ افراد کو بخار،قے متلی، جوڑوں کا درد اورآنکھوں میں جلن محسوس ہوتی ہے، اس وائرس کی نمایاں علامات میں بخاراورجلد کا پھٹ جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نہار منہ چائے پینے کے حیرت انگیز فوائد

یہ علامات کئی دنوں سے ایک ہفتے تک رہ سکتی ہیں، لوگ عام طور پر اتنے بیمار نہیں ہوتے کہ اسپتال جا نے کی ضرورت پڑے ۔

زیکا وائرس سے بچاؤ

خود کو مچھروں سے محفوظ رکھیں۔

گھر کے اردگرد جراثیم کش ادویات کا استعمال کریں۔

فل آستین کے کپڑے استعمال کریں۔

کھڑکیوں اور دروازوں پر جالی لگوائیں

بستر پر مچھر دانی کا استعمال ضرور کریں۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

AMBER HEARD 2022 میں گوگل پر کن ہالی ووڈ اسٹارز کو تلاش کیا گیا؟ Previous post AMBER HEARD 2022 میں گوگل پر کن ہالی ووڈ اسٹارز کو تلاش کیا گیا؟
Next post مخدوم شہاب کا وی لاگ:توشہ خانہ حاضرسروس &ریٹائرڈجرنیلوں کاکھاتہ بھی کھل گیاسب کواپنی اپنی پڑگئی
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com