
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے کم ہوتے زرمبادلہ کے ذخائر کی روشنی میں دفاعی درآمدات کے حوالے سے اپنے رہنما اصولوں پر نظر ثانی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باقاعدہ دفاعی بجٹ کے مقابلے میں درآمدات کے لئے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) کھولنے سے پہلے وزارت خزانہ کے بیرونی فنانس ونگ کی اجازت لینا لازمی ہوگا۔
پاکستان ڈالر کے مقابلے میں روپے کو مستحکم رکھنے کے لیے متعدد اقدامات کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے کمپنیوں اور درآمد کنندگان کے ہزاروں ایل سیز زیر التوا ہیں۔
پاکستان کو روس سے سستا تیل ملے گا، مصدق ملک
اس وقت اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 6.9 ارب ڈالر ہیں۔
گزشتہ ہفتے سعودی عربنے پاکستان کے مرکزی بینک میں جمع کرائے گئے 3 ارب ڈالر کی مدت میں توسیع کردی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایس ایف ڈی نے سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو 3 ارب ڈالر کی رقم جمع کرانے کی مدت میں توسیع کردی ہے۔