
آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ ‘ادائیگیاں مقررہ وقت کے مطابق کی جائیں گی اور ادا شدہ گوگل ایپس کو بلاک نہیں کیا جائے گا’۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ماہ کے اندر وزارت آئی ٹی، خزانہ اور اسٹیٹ بینک باہمی فیصلوں سے لائحہ عمل مرتب کریں گے۔
اسٹیٹ بینک کو پالیسی پر عملدرآمد میں ایک ماہ کی تاخیر کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ ٹیلی کام آپریٹرز کو ادائیگی کے طریقہ کار پر عمل درآمد کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس کی کمی، پی ایس ایکس سرخ رنگ میں کھلا
وفاقی وزیر کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز نے اس معاملے میں مدد کے لیے وزارت آئی ٹی سے اپیل کی تھی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو ادائیگیوں کے لیے خط لکھا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک نے گوگل، ایمیزون اور میٹا جیسے بین الاقوامی سروس فراہم کنندگان کو34 ملین ڈالر کی ادائیگیاں معطل کردی تھیں۔
جس کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ پاکستان میں اینڈروئیڈ صارفین یکم دسمبر 2022 سے گوگل پلے اسٹور کی سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے۔