
پولیس کے مطابق، انہیں سمندری سے ایک 10 سالہ لڑکی کی گمشدگی کی شکایت ملی تھی۔ والدین نے بتایا کہ لڑکی کو اس کے پڑوسی نے قریبی دکان سے چاول خریدنے کے لئے کہا تھا۔
لڑکی گھر واپس نہیں لوٹی جس کے بعد اس کے والدین نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔
والدین کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس حرکت میں آئی اور اسلم نامی پڑوسی کی چھت پر لڑکی کی نعش
برآمد کی۔ پولیس نے بتایا کہ نابالغ کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت دری کی گئی اور بعد میں اس کا قتل کردیا گیا۔
سمندری سٹی پولیس اسٹیشن نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ایک اور واقعہ میں لاہور کے علاقے شاہدرہ میں سات سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے بتایا تھا کہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔