2023 کے ہندسے میں کتنے ایل ای ڈی بلب لگائے گئے ہیں؟ Giant '2023' arrives in Times Square

2023 کے ہندسے میں کتنے ایل ای ڈی بلب لگائے گئے ہیں؟ Giant ‘2023’ arrives in Times Square

نیویارک میں نئے سال کوخوش آمدید کہنے کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا۔

مین ہٹن، نیویارک میں واقع مشہور ترین کاروباری اور سیاحتی مقام ٹائمزاسکوائر پر لگانے کے لیے 2023 کا ہندسہ پہنچا دیا گیا، 2023 کے اس ہندسے میں کُل 602 ایل ای ڈی بلب لگائے گئے ہیں۔

دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کے لیے تیاریاں جاری ہیں، نیویارک میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن کے طور پر ٹائمز اسکوائر پر دو ہزار تئیس کا ہندسہ لگایا جا رہا ہے۔

سال نو کے آغاز سے 10 دن پہلے ٹائم اسکوائر پر لایا جانے والا یہ ہندسہ 7 فٹ لمبا ہے، جسے خاص لیڈ لائٹ بلبوں سے تیار کیا گیا ہے، تاکہ بجلی کا خرچہ بچایا جا سکے۔

دو ہزار تئیس کے ہندسے میں کُل چھ سو دو ایل ای ڈی بلب لگائے گئے ہیں، جسے سال نو کے آغاز کے موقع پر ٹائم اسکوائر کے اوپر نصب کر کے روشن کیا جائے گا۔

ٹائمز اسکوائر آنے والے اب ٹوئنٹی ٹوئنٹی تھری کے ہندسے کے ساتھ سیلفی لے سکیں گے۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مودی حکومت کی بوکھلاہٹ، تاج محل اور لال قلعے کو پراپرٹی ٹیکس، پانی کے بل جاری Previous post مودی حکومت کی بوکھلاہٹ، تاج محل اور لال قلعے کو پراپرٹی ٹیکس، پانی کے بل جاری
Next post نو فیصد سے کم سیٹیں، رپورٹ پر حکومت خوفزدہ۔ توشہ خانہ ریفرنس بند۔ آج لندن سے کس کی واپسی
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com