کراچی یونیورسٹی کے قریب جھگیوں میں آگ لگ گئی

کراچی یونیورسٹی کے قریب جھگیوں میں آگ لگ گئی

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی سب سے بڑی درسگاہ جامعہ کراچی کے قریب قائم خیمہ بستی میں آگ لگ گئی، آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے قریب جھگیوں میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 2 گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے روانہ ہوگئیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھگیوں میں خانہ بدوش افراد رہائش پذیر ہیں، آگ لگتے ہی مکینوں نے سامان بچا کر محفوظ مقام پر منتقل کرنا شروع کردیا۔

خیال رہے کہ آج صبح ہی خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی کی خیمہ بستی میں قائم عارضی اسکول کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی تھی۔

نامعلوم افراد نے رات گئے خیمہ بستی میں قائم اسکول کو آگ لگائی۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ خیمہ اسکول میں رکھی کتابیں اور دیگر سامان بھی جل گیا۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

پاکستان کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے ایک اور کوشش Previous post پاکستان کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے ایک اور کوشش
Next post ٹام کروز نے شکریہ ادا کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگا دی –
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com