
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہیومن امیونوڈیفیشیئنسی وائرس (ایچ آئی وی) کا پھیلاؤ انتہائی سنگین سطح پر پہنچ گیا ہے اور رواں سال اس بیماری کے 9 ہزار 773 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزارت قومی صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی کے زیادہ تر کیسز پنجاب میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ وفاقی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 ماہ کے دوران رواں سال جنوری سے اکتوبر تک پنجاب میں ایچ آئی وی کے 6 ہزار 106 کیسز رپورٹ ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سندھ میں رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں ایچ آئی وی کے 2097 کیسز رپورٹ ہوئے۔
حکام نے بتایا کہ خیبر پختونخوا سے ایچ آئی وی کے 815 اور اسلام آباد سے 496 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں 10 ماہ کے دوران ایچ آئی وی کے 259 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔