
جے پور: بھارت میں بیل کے حملہ سے ایک بزرگ سرکاری ٹیچر شدید زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہوگیا۔
یہ واقعہ راجستھان کے کوٹا میں پیش آیا جس میں ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم بیل کے حملے سے شدید زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہوگیا۔
بیل نے اپنی سنگ سے اس قدر شدید حملہ کیا کہ اس بزرگ شخص کے چہرے میں سوراخ ہوگئے اور اس کی آنکھ بھی باہر آگئی، جسے زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا اس دوران اس موت ہوگئی، اس واقعہ کی سی سی ٹی سی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔
متوفی کے بیٹے نے بتایا کہ والد مہیش چند ایک سرکاری اسکول سے ٹیچر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے تھے، اتوار کی صبح تقریباً 6 بجے وہ سیر کے لیے گھر سے نکلے تھے لیکن کچھ ہی فاصلے پر بیل نے حملہ کردیا۔
#Rajasthan#Bull
सांड के हमले में बुजुर्ग के चेहरे से आरपार हुआ सींग pic.twitter.com/fZLXATOsk7— Sweta Gupta (@swetaguptag) December 20, 2022
بیٹے کا کہنا تھا کہ بیل کے حملے کے بعد بھی والد نے بچنے کی کوشش کی، انہوں نے بیل کے دونوں سنگ پکڑلیے لیکن بیل نے انہیں اٹھا کر کہیں دور پھینک دیا۔
بیل کے سینگسے ان کا چہرہ بری طرح متاثر ہوا جبکہ بائیں آنکھ بھی باہر آگئی تھی اور سر پر شدید چوٹ لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔