ڈونلڈ ٹرمپ نے کاروبارسےعلیحدگی کا اعلان کردیا –

ڈونلڈ ٹرمپ نے کاروبارسےعلیحدگی کا اعلان کردیا –

واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے پر مکمل توجہ دینے کی غرض سے اپنے کاروبار سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ صدارت کاروبار سے زیادہ اہم ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلان رواں ماہ کے وسط میں کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو کاروبار سے الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پراپنے جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ کاروبار سے الگ ہونے کا اعلان وہ دسمبر کی 15 تاریخ کو ایک نیوز کانفرنس میں کریں گے۔

امریکی قانون کے تحت ایسی کوئی شرط نہیں کہ صدر کاروبار نہیں کر سکتا، تاہم ماضی میں امریکی رہنما عہدۂ صدارت کے دوران اپنی کاروباری مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے چلے آئے ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق اس حوالے قانونی دستاویزات تیار کی جا رہی ہیں جس کے بعد وہ کاروبار سے مکمل طور پر الگ ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مفادات کے ٹکراؤ اور صدارت پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے وہ کاروبار سے الگ ہو رہے ہیں، تاہم قانونی طور پر وہ ایسا کرنے کے پابند نہیں ہیں۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

آئی ایم ایف چیف کاحکومتی معاشی اقدامات پراظہاراطمینان – Previous post آئی ایم ایف چیف کاحکومتی معاشی اقدامات پراظہاراطمینان –
عوام ہوشیار، حکومت پھر پیٹرول بم گرانے والی ہے، بھاری اضافہ متوقع OGRA Next post عوام ہوشیار، حکومت پھر پیٹرول بم گرانے والی ہے، بھاری اضافہ متوقع OGRA
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com