لاہور اور اس کے اطراف میں شدید دھند، موٹر وے بند، پروازیں تاخیر کا شکار

لاہور اور اس کے اطراف میں شدید دھند، موٹر وے بند، پروازیں تاخیر کا شکار

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شدید دھند کی وجہ سے سفر کے مختلف ذرائع متاثر ہوئے ہیں، لاہور ایئر پورٹ پر پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ لاہور موٹر وے کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور اور اس کے گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صرف 50 میٹر رہ گئی ہے۔

لاہور ایئرپورٹ کے اطراف بھی دھند ہے جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر ہوا ہے، شدید دھند کے باعث لاہور موٹر وے کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا سلسلہ آئندہ چند روز جاری رہے گا۔

دوسری جانب لاہور ایئرپورٹ پر دھند کے باعث مختلف ایئر لائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

کراچی سے صبح 7 اور 8 بجے لاہور جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی اے 401 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔

لاہور سے نجف جانے والی پرواز ڈھائی گھنٹے تاخیر سے دوپہر 1 بجے اور دمام پرواز ڈھائی گھنٹے تاخیر سے 4 بجے روانہ ہوگی۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

برطانوی نرسوں کا ایک ہفتے میں دوسری بڑی ہڑتال، حکومت نے مطالبہ مسترد کر دیا Previous post برطانوی نرسوں کا ایک ہفتے میں دوسری بڑی ہڑتال، حکومت نے مطالبہ مسترد کر دیا
Next post Latest Political Situation in Punjab | PTI Upsets PDM’s Move || Details by Essa Naqvi
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com