#Dailymail 'جب نیب ہی لیٹ گیا تو ڈیلی میل کیا کرتا؟'

#Dailymail ‘جب نیب ہی لیٹ گیا تو ڈیلی میل کیا کرتا؟’

لاہور: سابق مشیر احتساب اور پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر نے ڈیلی میل کی جانب سے مقدمے سے دستبرداری کو ‘سیٹلمنٹ’ قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہزاد اکبر نے کہا کہ کیس میں جب نیب ہی لیٹ ہوگیا تو ڈیلی میل کیا کرتا؟ ڈیلی میل کہہ رہا ہے کہ نیب نے تو شہباز شریف کو چارج ہی نہیں کیا۔

سابق مشیر احتساب نے لکھا کہ جب نیب نے چارج نہیں کیا تو برطانوی حکومت یا ڈی ایف آئی ڈی چارج کیسے کرتی؟، ڈیلی میل لکھتا ہے کہ متاثرین کے فنڈزمیں خورد برد کےالزام کی حد تک معذرت خواہ ہے۔

شہزاداکبر نے کہا کہ اس کیس میں شہبازشریف نےعدالت کاجرمانہ بھی ادا کردیاہےاب کوئی ان سے تصدیق کرلے، میری نظر میں ڈیلی میل کی معذرت مقدمے کی سیٹلمنٹ لگتی ہے۔

واضح رہے کہ آج برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف زلزلہ متاثرین کےفنڈز کی چوری کے الزام پر معذرت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیلی میل کی شہبازشریف کیخلاف زلزلہ متاثرین کے فنڈز چوری کے الزام پر معذرت

البتہ ڈیلی میل نے شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی اسکینڈل خبر پر معافی نہیں مانگی، اخبار نے لکھا کہ شہبازشریف کیخلاف زلزلہ متاثرین فنڈزمیں کرپشن کی خبر پر معذرت خواہ ہیں۔

ڈیلی میل نے واضح کیا کہ شہبازشریف کیخلاف قومی احتساب بیورو کی تحقیقات کی اطلاع دی گئی تھی بتایا گیا تھا کہ شہبازشریف کیخلاف متاثرین کی رقم میں خوردبرد کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Teenage girl found raped, killed in Karachi Previous post ‏کراچی میں کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا‏
بچوں کی قسم کھاتا ہوں کوئی گھڑی نہیں بیچی، زلفی بخاری Next post بچوں کی قسم کھاتا ہوں کوئی گھڑی نہیں بیچی، زلفی بخاری
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com