Shoaib Akhtar - شعیب اختر کی قومی ٹیم پر سخت تنقید، بھارتی اداکار نے ٹوک دیا

Shoaib Akhtar – شعیب اختر کی قومی ٹیم پر سخت تنقید، بھارتی اداکار نے ٹوک دیا

نئی دہلی / اسلام آباد: سابق فاسٹ بولر شعیب اختر قومی ٹیم کو مسلسل تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں اور اب ان کی اس عادت پہ ایک بھارتی اداکار نے بھی انہیں ٹوک دیا۔

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار نکول مہتا نے اپنی ہی قومی ٹیم پر مسلسل تنقید کرنے پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

شعیب اختر اکثر و بیشتر ہی قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں اور ان خیالات کا اظہار اپنے یوٹیوب چینل پر کرتے ہیں جس پر صارفین تبصرے بھی کرتے ہیں۔

اسی حوالے سے نکول مہتا نے شعیب اختر کی تنقید پر اعتراض کیا ہے۔

بھارتی اداکار نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ شعیب اختر کو اپنے یوٹیوب کیریئر کو برقرار رکھنے کے لیے قومی ٹیم کا استعمال کرتے دیکھنا ایک مضحکہ خیز چیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں تبدیلی کے بعد پاکستان کی یہ ٹیم بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔

خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی زمبابوے کے ہاتھوں شکست پر شعیب اختر نے چیئرمین پی سی بی سمیت ٹیم مینجمنٹ کو کھری کھری سنائی تھیں۔

شعیب اختر نے کہا تھا کہ بار بار کہہ رہا ہوں کہ ہمارے اوپنرز اور مڈل آرڈر اس کام کے نہیں کہ ہم کوئی جیت حاصل کر سکیں، مسلسل ہم نہیں جیت پائیں گے، پاکستان کے پاس اچھا کپتان نہیں اس میں کوئی شک نہیں۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سورج: توانائی کا بہترین ذریعہ Previous post سورج: توانائی کا بہترین ذریعہ
پگھلتے گلیشیئر مہلک عالمی وباء کا سبب ہوسکتے ہیں Next post پگھلتے گلیشیئر مہلک عالمی وباء کا سبب ہوسکتے ہیں
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com