کِنشاسا میں شدید بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 120 افراد ہلاک

کِنشاسا میں شدید بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 120 افراد ہلاک

افریقی ملک کانگو  کے دارالحکومت کِنشاسا میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں  ایک سو بیس افراد ہلاک ہو گئے۔

دارالحکومت کِنشاسا میں شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں سیکڑوں مکانات مٹی میں ڈوب گئے جبکہ  مسلسل بارش سے شہر کی سڑکیں زیرآب آگئیں اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے پہاڑی قصبوں کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے دوسری جانب حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق کنشاسا کے 24 محلوں میں تقریباً 12 ملین لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، لوگ ہلاک ہو چکے ہیں، مکانات ڈوب گئے ہیں اور سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ نویں جائزے کی اب تک کی بات چیت کو تعمیری قرار دے دیا Previous post آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ نویں جائزے کی اب تک کی بات چیت کو تعمیری قرار دے دیا
لاہور میں روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کی تیاری Next post لاہور میں روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کی تیاری
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com