علم سے محبت، بالی وڈ کے معروف اداکار نے اسکول میں لائبریری بنوادی

علم سے محبت، بالی وڈ کے معروف اداکار نے اسکول میں لائبریری بنوادی

بھارت کے معروف اداکار پنکج تریپاٹھی نے علم سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے ایک گاؤں میں واقع اسکول میں طالب علموں کے لیے جدید لائبریری بنوا دی۔

اپنی جاندار اداکاری سے بالی وڈ میں منفرد مقام بنانے والے پنکج ترپیاٹھی صرف اداکاری ہی دل جمعی سے نہیں کرتے بلکہ عوام کی فلاح کے لیے بھی سرگرم رہتے ہیں۔ اداکار جس گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں وہاں انھوں نے وہاں کے اسکول کے لیے نئی لائبریری بنوائی ہے۔

پنکج ان اداکاروں میں سے ہیں جو سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ وہ علم کی اہمیت سے اچھی طرح واقف ہیں اس لیے کتابوں اور علم سے اپنی محبت کا ثبوت فراہم کرتے ہوئے انھوں گاؤں گوپال گنج کے ایک اسکول میں جدید لائبریری تعمیر کروائی ہے۔

مذکورہ لائبریری کا افتتاح اداکار نے خود کیا۔ انھوں نے لائبریری کو اپنے والد کی طرف سے اسکول کے لیے تحفہ قرار دیا ہے، حال ہی میں پنکج کے والد کا انتقال ہوا ہے۔

پنکج تریپاٹھی کا کہنا تھا کہ علم ہی وہ عظیم تحفہ ہے جو ہم آئندہ نسل کو دے سکتے ہیں۔ میں طلبہ کے دلوں میں علم کی محبت بیدار کرنا چاہتا ہوں۔

اس سے قبل وہ اسکول کی تزئین و آرائش بھی کراچکے ہیں جہاں وہ خود بھی زمانہ طالب علمی میں پڑھتے تھے۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Journalist vs CJ Umar Ata Bandiyal | Elections Date to be Expected by The President| Imran Khan case Previous post Journalist vs CJ Umar Ata Bandiyal | Elections Date to be Expected by The President| Imran Khan case
اوورسیز پاکستانیوں نے اگست میں جولائی سے زیادہ رقوم بھیجیں، اسٹیٹ بینک Next post اوورسیز پاکستانیوں نے اگست میں جولائی سے زیادہ رقوم بھیجیں، اسٹیٹ بینک
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com