کیا آپ نے نیلا، پیلا، لال، ہرا اور گلابی پیزا کھایا ہے؟

کیا آپ نے نیلا، پیلا، لال، ہرا اور گلابی پیزا کھایا ہے؟

گوجرانوالہ : پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں مختلف رنگوں کے پیزے تیار کیے جاتے ہیں جو پیزا کھانے کے شوقین افراد میں بہت مقبول ہیں۔

ویسے تو دنیا بھر میں پیزے کے کافی لوگ دلدادہ ہیں تاہم پاکستان میں ایسی خبر آگئی ہے جس پر یقین مشکل ہو جائے گا گوجرانوالہ میں مختلف رنگوں کے پیزے بنا دیے گئے۔

اگر آپ چیز سے بھرے پیلے رنگ کا پیزا کھا کھا کر تنگ آگئے ہیں تو پنجاب کے شہر گوجرانوالہ چلے آئیں، جہاں آپ کو مختلف کلرز کے پیزا کھانے کو ملیں گے صرف آرڈر دیں اور کچھ دیر بعد کلر فُل پیزا حاضر۔

پہلوانوں کے شہر میں گجرانوالہ سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے غلام فرید نے اپنی رپورٹ میں اس پیزا کی خصوصیات کے بارے میں آگاہ کیا۔

نیلے، پیلے، لال، گلابی اور سبز پیزے صرف گوجرانوالہ میں ہی بنائے جاتے ہیں۔ جنہیں کھانے کیلئے شہریوں کا تانتا بندھا رہتا ہے، شہریوں کا کہناہے کہ ان پیزوں کے صرف رنگ ہی الگ نہیں بلکہ ان کے ذائقے بھی مختلف ہیں۔

دکاندار کا کہنا ہے کہ ان پیزوں میں استعمال کی جانے والی اشیاء دیسی معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق ہوتی ہیں۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مافیاز کا مکمل قبضہ اسٹبلشمنٹ کا امتحان | عمران خان کے جیل میں قہقہے | نواز کی واپسی صرف اعلان؟ Previous post مافیاز کا مکمل قبضہ اسٹبلشمنٹ کا امتحان | عمران خان کے جیل میں قہقہے | نواز کی واپسی صرف اعلان؟
بھارت کی چاند کے بعد سمندر کی تہہ میں جانے کی تیاری Next post بھارت کی چاند کے بعد سمندر کی تہہ میں جانے کی تیاری
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com