Bilawal Bhutto - سندھ میں انسانی حقوق کا خیال رکھا جارہا ہے: بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto – سندھ میں انسانی حقوق کا خیال رکھا جارہا ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے عوام کے حقوق غضب کرنے والوں کے خلاف جدوجہد کی ہے، محکمہ انسانی حقوق سندھ غریب لوگوں کو قانونی امداد فراہم کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ انسانی حقوق کے متعلق ہمارا عزم غیر متزلزل ہے، پیپلز پارٹی نے عوام کے حقوق غضب کرنے والوں کے خلاف جدوجہد کی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہماری حکومت نے انسانی حقوق سے گہری وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے پالیسی فریم ورک تیار کیا ہے، محکمہ انسانی حقوق سندھ غریب لوگوں کو قانونی امداد فراہم کر رہا ہے، انسانی حقوق پارٹی کا سنگ بنیاد ہے۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سینیٹر اعظم سواتی سندھ منتقل Senator Azam Swati transferred to Sindh Previous post سینیٹر اعظم سواتی سندھ منتقل Senator Azam Swati transferred to Sindh
نیٹو سربراہ نے روس کے ساتھ براہ راست بڑی جنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا war between Russia and NATO Next post نیٹو سربراہ نے روس کے ساتھ براہ راست بڑی جنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا war between Russia and NATO
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com