Bilawal Bhutto - وزیر خارجہ کی یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر اور مختلف امریکی سینیٹرز سے ملاقات

Bilawal Bhutto – وزیر خارجہ کی یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر اور مختلف امریکی سینیٹرز سے ملاقات

واشنگٹن: وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکا میں یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر اور مختلف امریکی سینیٹرز سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹس میں امریکا میں ہونے والی مختلف ملاقاتوں کے بارے میں بتایا۔

وزیر خارجہ کی یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور سے ملاقات ہوئی، انہوں نے لکھا کہ یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سے نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔

بلاول نے لکھا کہ پاکستان میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے مدد کرنے پر امریکی قیادت کا شکریہ ادا کیا، امریکا کی جانب سے 97 ملین ڈالر کی انسانی امداد کو بھی سراہا۔

انہوں نے لکھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل مدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے امریکی سینیٹرز لنزے گراہم، بوب مینڈس، جین شاہین اور ٹم کین سے ملاقات کی، انہوں نے حالیہ سیلاب میں امریکی امداد پر سینیٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس بحالی اور تعمیر نو کے عمل میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نائجیریا کے گاؤں میں مسلح افراد نے تباہی مچا دی، درجنوں ہلاک، گھر راکھ کے ڈھیر میں بدل گئے Previous post نائجیریا کے گاؤں میں مسلح افراد نے تباہی مچا دی، درجنوں ہلاک، گھر راکھ کے ڈھیر میں بدل گئے
لاہور میں مرغی اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ جاری Next post لاہور میں مرغی اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ جاری
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com