بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا فلم ’پٹھان‘ کے بائیکاٹ کر ردعمل سامنے آگیا ہے۔
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی اور انتہا پسندوں کی جانب سے فلم کی ریلیز کے دن سنیما کو جلانے کی دھمکی دے دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’پٹھان‘ کا گانا ’بے شرم رنگ‘ کے ریلیز ہوتے ہی اداکارہ دپیکا پڈوکون کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اب فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔
ایودھیا کے مہنت راجو داس نے دھمکی دیتے ہوئے ناظرین سے کہا کہ جن تھیٹر میں پٹھان دکھائی جائے اسے بھی نذر آتش کردو۔‘
انہوں نے اپنے بیان میں شاہ رخ خان پر الزام عائد کیا کہ یہ دونوں لگاتار سناتن مذہب کا مذاق بنا رہے ہیں اور اس کے خلاف سبھی کو آواز اٹھانی چاہیے۔ کس طرح سے ہندو دیوی دیوتاؤں کی بے عزتی کی جائے۔
ایسے میں کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنی گفتگو میں شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر ردعمل دیا ہے جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
یہ پڑھیں: ’پٹھان‘ جس سنیما میں لگے اسے جلا دو‘
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ شاہ رخ خان نے جمعرات کی شام کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2022 میں شرکت کی۔ فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر اپنی تقریر کے دوران اداکار نے سوشل میڈیا پر موجود منفیت کے بارے میں بات کی۔
پٹھان کا ذکر کیے بغیر شاہ رخ نے سوشل میڈیا پر ٹرولرز کو مخاطب کیا اور منفی سوچ رکھنے والوں کو بھی چیلنج کیا۔
EXCLUSIVE:
Listen to The Baadshah’s speech at #KIFF #KIFF2022 here!#ShahRukhKhan #SRK #Pathaan #BesharamRang pic.twitter.com/eNtDEbZHNx— Shah Rukh Khan Universe Fan Club (@SRKUniverse) December 15, 2022
فلم فیسٹیول میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، اداکار امیتابھ بچن، جیا بچن اور رانی مکھرجی سمیت بالی ووڈ کے متعدد اداکار موجود تھے۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ ’سنیما سوشل میڈیا پر ہونے والی منفییت کے جوابی بیانیے کے طور پر کام کر سکتا ہے اور بدلے میں ہمدردی پھیلا سکتا ہے، فلم کی کہانیوں کو ان کی سادہ ترین شکل میں بیان کرکے انسانی فطرت کی کمزوری کو بے نقاب کیا جاسکتا ہے۔
کنگ خان نے کہا کہ دنیا چاہے کچھ بھی کرلے یا کہہ لے لیکن سنیما ایسا بیانیہ ہے جو ہمدردی، اتحاد، بھائی چارے کی صلاحیت کو سامنے لاتا ہے۔