اینٹی بائیوٹک کے زیادہ استعمال کا خوفناک نقصان

اینٹی بائیوٹک کے زیادہ استعمال کا خوفناک نقصان

دنیا بھر میں اینٹی بائیوٹک کا استعمال بے حد عام ہوچکا ہے، لیکن حال ہی میں ایک تحقیق سے علم ہوا کہ اس کا خوفناک نقصان سامنے آرہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ سال 2020 میں دنیا بھر میں اینٹی بائیوٹک کے غلط یا زیادہ استعمال سے بیکٹیریاز کے طاقتور ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس سے انفیکشن مزید طاقتور ہوگئے۔

ادارے کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا کے 87 ممالک سے حاصل کیے گئے ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ اینٹی بائیوٹک کے غلط یا زیادہ استعمال سے انفیکشن بڑھ گئے، جس سے بیماریاں شدید ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کے غیر ترقی یافتہ اور متوسط ممالک میں اینٹی بائیوٹک کے غلط یا زیادہ استعمال سے بیکٹیریاز اور انفیکشن طاقتور ہوگئے، جن پر اینٹی بائیوٹک دوائیاں بھی اثر نہیں کر رہیں بلکہ الٹا انفیکشن بڑھ رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں بیکٹیریاز اور انفیکشنز کی جانب سے اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت 50 فیصد تک بڑھ گئی، یعنی ان پر دوائیاں اثر نہیں کر رہی تھیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ اینٹی بائیوٹک کلیبسیلا نمونیہ جیسے انفیکشنز سمیت جنسی عمل سے ہونے والے انفیکشن کے علاوہ دیگر انفیکشنز پر بھی اثر انداز نہیں ہو رہیں۔

عالمی ادارے کے مطابق یہاں تک انفیکشنز اور بیکٹیریاز پر لاسٹ ریزورٹ اینٹی بائیوٹک ڈرگس یعنی ایڈوانس سطح کی اینٹی بائیوٹک بھی اثر دکھانے میں ناکام رہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے بیکٹیریاز اور انفیکشن کے طاقتور ہونے اور ان کی جانب سے اینٹی بائیوٹک کے خلاف مزاحمت کرنے کو غلط یا زیادہ اینٹی بائیوٹک استعمال سے جوڑا ہے۔

ادارے نے دنیا بھر کے ممالک پر زور دیا کہ وہ انفیکشنز اور بیکٹیریاز کے طاقتور ہونے اور ان سے نمٹنے کے لیے ادویات کے ڈیٹا کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2017 کے مقابلے میں 2020 میں اینٹی بائیوٹکس کے استعمال کے باوجود بیکٹیریاز اور انفیکشنز میں 15 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مجموعی طور پر کرونا کے پہلے سال اینٹی بائیوٹک کے خلاف بیماریوں کی مزاحمت 50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیوزی لینڈ نے روس کی کن 24 اعلی شخصیات کو بلیک لسٹ کیا؟ Previous post نیوزی لینڈ نے روس کی کن 24 اعلی شخصیات کو بلیک لسٹ کیا؟
ماں نے بیٹے اور بہو کو ’ٹھکانے‘ لگانے کے لیے کرائے کا قاتل رکھ لیا Woman Hire killer To Kill Son Next post ماں نے بیٹے اور بہو کو ’ٹھکانے‘ لگانے کے لیے کرائے کا قاتل رکھ لیا Woman Hire killer To Kill Son
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com