
سی پی او، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے روبرو پیش ہوئے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لاہور ہائی کورٹ سب سے پہلے اسد عمر کی 26 نومبر کے جلسے میں کی گئی تقریر کا جائزہ لے گی۔ بنچ نے کہا کہ اسد عمر نے 26 نومبر کی ریلی میں عدالتوں کو ‘بدنام’ کیا اور عدلیہ کے خلاف ‘توہین آمیز الفاظ’ کا استعمال کیا۔
شراب لائسنس کیس: عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو 7 دسمبر کو طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل 14 کے تحت کسی ادارے یا شخصیت کو متنازع نہیں بنایا جا سکتا۔
عدالت کو آرٹیکل 204 بی کے تحت مجرموں کو سزا دینے کا اختیار حاصل ہے۔
عدالت نے اسد عمر کا ویڈیو بیان اور ٹرانسکرپٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کردی۔