عمران خان As PM was helpless Imran Khan

عمران خان As PM was helpless Imran Khan

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ بہ طور وزیر اعظم پاکستان بے بس تھے، فیصلے جنرل قمر جاوید باجوہ کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے وکلا کنونشن سے ویڈیو لنک پر خطاب اور تجزیہ نگاروں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ میں ’بہ طور وزیر اعظم بے بس تھا، فیصلے باجوہ صاحب کرتے تھے۔‘

انھوں نے کہا نیب کیس میچور تھے لیکن پیچھے سے نیب کو اجازت نہیں ملتی تھی، باجوہ صاحب فیصلہ کرتے تھے کس کو اندر کرنا ہے کس کو باہر۔ انھوں ںے کہا جنرل باجوہ اجازت نہیں دیتے تھے، وہ فیصلہ کرتے تھے کہ نیب نے کسے کتنا دبانا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا شہباز شریف کا مقدمہ ہی نہیں لگتا تھا، بے بس بیٹھا تھا، شہباز شریف کے بیٹے نے اپنے ملازمین کے نام پر پیسے منگوائے، لوگوں کے ضمیر خرید کر ہماری حکومت ہٹائی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ نئے آرمی چیف نے غیر جانب دار رہنے کا کہا ہے، ان کے اقدامات سے دیکھیں گے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا قانون ختم ہونا چاہیے۔

اسمبلیوں سے استعفوں کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں کچھ دیر اور چلیں، لیکن پرویز الہٰی وہ کریں گے جو ہم انھیں کہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوں گی وہ آج میری تقریر کا انتظار کریں۔

ادھر رات گئے مونس الہٰی اور حسین الہٰی نے عمران خان سے ملاقات کی، جس میں انھوں نے ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

کوکنگ آئل Previous post بھارت نے کوکنگ آئل کے بحران پر قابو پانے کا حل تلاش کرلیا
مودی کو گجرات کا قصائی کہنے پر بھارت آپے سے باہر، بلاول کے بیان نے آگ لگا دی Next post مودی کو گجرات کا قصائی کہنے پر بھارت آپے سے باہر، بلاول کے بیان نے آگ لگا دی
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com