muqadar ka sitara ’تو ہی میری دنیا‘

muqadar ka sitara ’تو ہی میری دنیا‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کے دوسرے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔

آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی کاسٹ میں آریز احمد (فیضان)، فاطمہ آفندی (صائمہ)، بابر علی (صفدر، آریز کے والد)، نادیہ حسین، عنایا خان، رمہا احمد، سلمیٰ حسن، خلیفہ سجر الدین، ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔ ’مقدر کا ستارہ‘ کی پہلی قسط جلد اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کی جائے گی۔

گزشتہ دنوں ٹیزر ریلیز کیا گیا جسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ’آریز احمد پوش گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں سدھارنے کے لیے گھر والے رشتہ لے کر فاطمہ آفندی (صائمہ) کے گھر جاتے ہیں لیکن وہ اپنے دوست سے محبت کرتی ہیں۔‘

’صائمہ اس رشتے سے خوش نہیں ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ ’ہمارے ہاں کتنی عجیب سی سوچ ہے،  بگڑے بیٹوں کو سدھارنے کے لیے ان کی شادی کروادو۔

چند گھنٹوں قبل ڈرامے کا دوسرا ٹیزر ریلیز کیا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صائمہ اپنے دوست سے محبت کرتی ہیں اور وہ ان کے ساتھ کارنیول میں پہنچتی ہیں، وہاں دونوں طوطے سے فال نکلواتے ہیں جس کے دیکھ کر دونوں کے ہوش اڑ جاتے ہیں۔

اسی اثنا میں ان کے منگیتر فیضان آجاتے ہیں اور فاطمہ کا ہاتھ پکڑ کر لے جاتے ہیں جبکہ ان کے دوست کھڑے یہ سب دیکھتے رہ جاتے ہیں۔

ٹیزر کا فاطمہ آفندی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور بتایا کہ ’بیٹیاں‘ کے اختتام کے بعد اے آر وائی ڈیجیٹل پر ’مقدر کا ستارہ‘ دیکھیں۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Noora Fatehi Jacqueline ’جیکولین نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی‘ Previous post Noora Fatehi Jacqueline ’جیکولین نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی‘
Next post عمران خان ریاض کا وی لاگ
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com