
اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی پہلی قسط نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
بگ بینگ کے بینر تلے بنائے گئے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کے ہدایت کار بدر محمود ہیں جبکہ اس کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے۔
ڈرامے میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (مہیر)، سینئر اداکار نعمان اعجاز کے صاحبزادے زاویار نعمان (اریب، گلوکار) کا کردار نبھا رہے ہیں، دیگر اداکاروں میں شہود علوی، سلمی حسن ودیگر شامل ہیں۔
ڈرامے کی پہلی قسط نشر کی گئی جسے چند گھنٹوں میں ہی لاکھوں ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔
ایک سین میں دکھایا گیا کہ ’مہیر کے گھر میں بہن کی شادی ہورہی ہے جبکہ وہ کزن سعد کے ساتھ شاپنگ سے آتی ہیں اور تقریب کی تیاریوں میں مصروف ہوجاتی ہیں۔‘
مہیر، کزن سعد سے کہتی ہیں کہ ’تم یہاں کیا کررہے ہو، اس وقت تو بڑی جلدی تھی جانے کی، وہ انہیں دیکھ کر دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں جس پر مہیر پوچھتی ہیں کہ ’سعد تم ٹھیک ہو، فریز کیوں ہوگئے ہو۔‘
Mujhe pyar hua tha ’مجھے پیار ہوا تھا’: ڈرامے کے سیٹ کی تصاویر وائرل (arynews.tv)
ان کے کہنے پر سعد کہتے ہیں کہ ’بس جا رہا ہوں یہ کہہ کر وہ چلے جاتے ہیں۔‘
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈرامے کی پہلی قسط کی تعریف کی جارہی ہے اور اس کے ٹائٹل سونگ ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کو بھی پسند کیا جارہا ہے۔