
ممبئی: بالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور فلم ’ویلکم‘ میں ’مجنو بھائی‘ کا کردار نبھانے والے اداکار انیل کپور نے مداحوں کے نام پیغام جاری کر دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلم ’ویلکم‘ کو آج 15 سال مکمل ہوگئے اور اس موقع پر انیل کپور نے ٹوئٹر پر فلم کی چند یادگار جھلکیاں پوسٹ کر دیں۔
انیل کپور نے لکھا: ’مجنو بھائی نے 15 سال قبل پینٹ برش اٹھایا اور یہ تاریخ کا حصہ بن گیا۔ یہ فلم میری سب سے زیادہ پسند کی جانے والوں فلموں میں سے تھی، ہے اور رہے گی۔ فلم کے دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ آئی۔ کچھ کہانیاں اور کردار سالوں تک زندہ رہتے ہیں۔‘
ایک اور ٹوئٹ میں انیل کپور نے لکھا کہ ’ویلکم‘ اور ’مجنو بھائی‘ کو اتنا پیار دینے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
Thanks for giving #Welcome & Majnu Bhai so much love! @BazmeeAnees #NanaPathekar @akshaykumar #katrinakaif @SirPareshRawal @mallikasherawat #FirozNadiadwala
— Anil Kapoor (@AnilKapoor) December 21, 2022
2007 میں انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بننے والی ’ویلکم‘ کو فیروز ناڈیا والا نے پروڈیوس کیا تھا۔ اُس وقت فلم 117 کروڑ (بھارتی روپے) کی کمائی کرنے پر بلاکس بسٹر ثابت ہوئی تھی۔
فلم میں انیل کپور کے ساتھ اکشے کمار، نانا پاٹیکر، کترینہ کیف، پریش راول، ملائکہ شراوت، سنیل شیٹھی و دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
2017 میں ’ویلکم بیک‘ کے نام اس کا سیکوئل بنایا گیا جو کچھ خاص کارکردگی نہ دکھا سکا۔