
آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک جاری رہی جس کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ آزاد کشمیر پولیس حکام کے علاوہ پنجاب رینجرز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے 4200 اضافی سیکیورٹی اہلکار انتہائی حساس اور حساس قرار دیئے گئے پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کیے گئے ہیں تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔
اسحاق ڈار نے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع پر سعودی عرب کی تعریف کی
ضلع کوٹلی میں کل 5 لاکھ 69 ہزار 51 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں 2 لاکھ 63 ہزار 754 خواتین شامل ہیں جبکہ ضلع میرپور میں 27 ضلع کونسل اور 279 یونین و اربن کونسلز کے ارکان کے انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 365978 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں ایک لاکھ 76 ہزار 801 خواتین شامل ہیں۔
ضلع بھمبر میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 3 ہزار 20 ووٹرز جن میں ایک لاکھ 41 ہزار 944 خواتین بھی شامل ہیں، 31 ضلع کونسلز اور 233 یونین اور اربن کونسل کے ارکان کے انتخاب کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
اس کے علاوہ تین بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے علاوہ مسلم کانفرنس (ایم سی)، جموں کشمیر پیپلز پارٹی (جے کے پی پی)، جماعت اسلامی (جے آئی)، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور متعدد آزاد امیدوار ایل جی کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔