بچوں کی قسم کھاتا ہوں کوئی گھڑی نہیں بیچی، زلفی بخاری

بچوں کی قسم کھاتا ہوں کوئی گھڑی نہیں بیچی، زلفی بخاری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کی قسم کھاتا ہوں کہ کوئی گھڑی فروخت نہیں کی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں زلفی بخاری نے بتایا کہ حالیہ آڈیو لیک میں کٹ پیسٹ بہت کیا گیا، اس کا فرانزک ہونا چاہیے، جب ایک چیز فروخت ہی نہیں کی تو کیسے کہہ دوں میں نے کی ہے؟

زلفی بخاری نے کہا کہ میرا کسی گھڑی کے لینے دینے یا فروخت کرنے سے کوئی تعلق نہیں، ملک کس صورتِ حال میں ہیں اور حکومت کو گھڑیوں کی فکر کھا رہی ہے، ایک ایسا ایشو بنایا جا رہا ہے کہ لوگوں کی توجہ دیگر مسائل سے ہٹ جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مبینہ گھڑی خریدار محمد شفیق کا بیان سامنے آگیا

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آڈیو جس طرح بنائی گئی ہے انتہائی مضحکہ خیز ہے، آڈیو کلپ میں الفاظ مختلف جگہوں سے اٹھا کر بنائے گئے، دعوے سے کہتا ہوں آڈیو کلپ فرانزک کے لیے بھیجیں سب پتا چل جائے گا۔

مبینہ گھڑی خریدار محمد شفیق سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ان سے رابطہ کرنے کی بہت کوشش کی تھی، جب ہماری حکومت گئی تو اس وقت شفیق کو ایف آئی اے نے اٹھایا تھا اور بعد میں وہ بیرون ملک چلے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ شفیق کی ویڈیو دیکھیں تو ایسا لگ رہا ہے جیسے وہ کوئی تحریر پڑھ رہے ہوں، ان پر دباؤ ڈال کر غلط بیان دلوایا جا رہا ہے۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

#Dailymail 'جب نیب ہی لیٹ گیا تو ڈیلی میل کیا کرتا؟' Previous post #Dailymail ‘جب نیب ہی لیٹ گیا تو ڈیلی میل کیا کرتا؟’
پاکستان کی ڈوبتی معیشت پر گلوکار علی ظفر بھی بول اٹھے Ali Zafar Next post پاکستان کی ڈوبتی معیشت پر گلوکار علی ظفر بھی بول اٹھے Ali Zafar
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com