شاہ رخ خان کے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے چھریاں لہرانے پر 5 افراد گرفتار

شاہ رخ خان کے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے چھریاں لہرانے پر 5 افراد گرفتار

نئی دہلی: بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے مشہور گانے پر ڈانس کرتے ہوئے 5 افراد چھریاں لہرا رہے تھے جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیش آیا، ایک تقریب میں  شاہ رخ خان کے گانے پر ہاتھوں میں چھریاں لہراتے ہوئے ڈانس کررہے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تقریب میں بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ٹریمورٹ کے گانے ’بول بولھے بول تجھ کو کیا چاہیے‘ پر ڈانس کررہے تھے۔

دھن پر رقص کرتے ہوئے انہوں نے ہاتھ میں ڈیڑھ فٹ لمبی چھریاں پکڑی ہوئی تھیں، سوشل میڈیا پر ویدیو دیکھنے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔

پولیس نے پانچوں افراد کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا، پولیس نے بتایا کہ ملزمان میں سے دو نابالغ ہیں۔

اسٹیشن انچارج نے کہا کہ جمعے کو پولیس کو ایک ویڈیو ملا جس میں کچھ لوگ سالگرہ کی تقریب منا رہے اور  پانچ نوجوان ہاتھوں میں چھریاں لے کر ناچ رہے تھے۔ پولیس نے ان کے خلاف آرمس ایکٹ کی دفعہ 25 کے تحت کارروائی کی ہے۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous post ISI Sector Commander’s New Orders | Mulk Nahi Bajwa Bachao
میں تو اُسی قتل ہوگیا تھا! - Next post میں تو اُسی قتل ہوگیا تھا! –
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com