ماسکو میں ایک دن میں 15 انچ برف پڑ گئی 15 inches snow fell in Moscow

ماسکو میں ایک دن میں 15 انچ برف پڑ گئی 15 inches snow fell in Moscow

ماسکو: روس کے دارلحکومت ماسکو میں شدید برف باری ہوئی ہے، جس نے 20 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں ایک دن میں 15 انچ برف پڑ گئی ہے، 33 سال بعد اتنی شدید برف باری دیکھنے کو ملی ہے۔

روسی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو روسی دارالحکومت میں شدید برف باری ہوئی، جس سے ٹریفک میں خلل پڑا، پروازوں میں تاخیر ہوئی، ماسکو میں اتنی شدید برف باری آخری مرتبہ 1989 اور 1993 میں ہوئی تھی۔

برف باری کی وجہ سے ماسکو پر برف کی سفید چادر تن گئی ہے، جگہ جگہ برف کے اونچے ٹیلے بن گئے ہیں، شہر کے ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا ہے، اور فلائٹ آپریشن معطل ہو گیا، شہر میں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو چکا ہے، اور فٹ پاتھ برف میں چھپ گئے ہیں۔

ایک طرف اگر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، تو دوسری طرف بچے اور بڑے سب سرد موسم کو انجوائے کر رہے ہیں، کچھ منچلوں نے تو ریڈ اسکوائر کو اسکیٹنگ رِنگ بھی بنا لیا۔

ماسکو شہر کے حکام کے مطابق تقریباً سوا لاکھ افراد اور ساڑھے 12 ہزار سے زیادہ گاڑیاں برف ہٹانے کے لیے تعینات کی گئی ہیں، محکمہ موسمیات نے شام تک برف باری جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ریاستی چینل نے ماسکو میں آئے ہوئے برفانی طوفان کو ’برفانی آرماگیڈن‘ (زمین پر اقوام عالم کی آخری بڑی جنگ) قرار دے دیا۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سندھ میں 2 سال سے غیر حاضر استاد برطرف Previous post سندھ میں 2 سال سے غیر حاضر استاد برطرف
عراقی شہر کرکوک میں بم دھماکہ، آٹھ پولیس اہلکار ہلاک Next post عراقی شہر کرکوک میں بم دھماکہ، آٹھ پولیس اہلکار ہلاک
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com