ڈاؤ یونیورسٹی کا 12 واں کانووکیشن، 2000 سے زائد طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

ڈاؤ یونیورسٹی کا 12 واں کانووکیشن، 2000 سے زائد طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی کے 12 ویں کانووکیشن میں 2000 سے زائد طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی میں بارہویں کانووکیشن کی تقریب منعقد کی گئی، وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے بتایا کہ دو ہزار سے زائد ڈاکٹرز، ڈینٹسٹری اور دیگر ہیلتھ پروفیشنلز کے بَیچ کو صحت کے شعبے میں فرائض انجام دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جامعے کا دنیا بھر کے ٹاپ 600 یونیورسٹیوں میں شمار ادارے کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے، ڈاؤ یونیورسٹی مشہور سرجنز کو اعزازی ڈگری تفویض کرنے والی واحد جامعہ ہے، مشہور سرجن پروفیسر محی الدین بھی ڈاؤ یونیورسٹی کے سابق طالب علم ہیں۔

پروفیسر سعید قریشی نے کہا ڈاؤ یونیورسٹی کی خدمات اور طرزِ تعلیم کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا، یہ بات قابلِ تحسین ہے کہ اساتذہ اور طلبہ نے ہر مشکل حالات میں معیار پر سمجھوتا کیے بغیر تعلیم کا سفر جاری رکھا، ایک اچھے ڈاکٹر بننے کے ساتھ آپ کو ایک اچھا انسان بھی بننا ہے۔

انھوں نے کہا 2 اعزازی ڈگریاں اور 4 پی ایچ ڈی ڈگری تفویض کرنا جامعے کے لیے باعث فخر بات ہے، پروفیسر محی الدین منصور اور فیصل ڈار کو ڈاکٹر آف سائنس (ڈی ایس سی) کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے، میں ادارے سے وابستہ ہر فرد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنھوں نے ادارے کو ترقی کی راہوں پر گامزن رکھا۔

پروفیسر سعید قریشی کا کہنا تھا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کا طبی تعلیم کی ترقی میں ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے، میں تمام والدین کا شکر گزار ہوں جنھوں نے ڈاؤ یونیورسٹی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

افغانستان میں ایک ہی دن میں 20 افراد کو کوڑوں کی سزا Previous post افغانستان میں ایک ہی دن میں 20 افراد کو کوڑوں کی سزا
پاکستان میں پیٹرول سستا ہونے کا امکان Next post پاکستان میں پیٹرول سستا ہونے کا امکان
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com