بلوچستان حکومت کا سابق وزراء سے گاڑیاں فوری واپس لینے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت کا سابق وزراء سے گاڑیاں فوری واپس لینے کا فیصلہ

صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی
صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی

بلوچستان کی نگراں حکومت نے سابق وزراء سے گاڑیاں فوری واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

کوئٹہ میں نگراں کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے سابق وزراء سے گاڑیاں فوری واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزراء سے 45 گاڑیاں واپس لے لیں، 25 گاڑیاں ابھی وزراء کے پاس ہیں، گاڑیاں واپس نہ کرنے والے سابق وزراء پر مقدمات درج کرانے پر غور کر رہے ہیں۔

جان اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومت نے اخراجات کو محدود کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ صوبائی سیکرٹریز کے زیر استعمال گاڑیاں بھی محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نگران کابینہ نے نصیرآباد میں ویمن پولیس اسٹیشن کھولنے اور خاران ڈیم کے تعمیراتی اخراجات بڑھانے کی منظوری دی ہے۔

جان اچکزئی نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے لیے مختص 70 ارب روپے کے بجٹ پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ کے آئندہ اجلاس میں امن و امان کے بجٹ پر دوبارہ غور کریں گے۔

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اگست میں بینکوں کے ڈپازٹس جولائی سے 2 فیصد زائد ہیں، اسٹیٹ بینک Previous post اگست میں بینکوں کے ڈپازٹس جولائی سے 2 فیصد زائد ہیں، اسٹیٹ بینک
Shehbaz Sharif's Two Astonishing Claims About Nawaz Sharif's Return to Pakistan || By Essa Naqvi Next post Shehbaz Sharif’s Two Astonishing Claims About Nawaz Sharif’s Return to Pakistan || By Essa Naqvi
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com