فیصل واوڈا اور علی زیدی نیب میں طلب

فیصل واوڈا اور علی زیدی نیب میں طلب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے نیب نے سابق وزراء فیصل واوڈا اور علی زیدی کو طلب کرلیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد نے فیصل واوڈا کو آج اور علی زیدی کو 14 ستمبر کو طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزراء خالد مقبول صدیقی اور فروغ نسیم کو بھی 14 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزراء کو تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) برطانیہ کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو آج طلب کیا تھا۔

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جڑواں شہروں میں مزید 41 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق Previous post جڑواں شہروں میں مزید 41 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
انٹر بینک میں ڈالر 300 روپے سے نیچے آ گیا Next post انٹر بینک میں ڈالر 300 روپے سے نیچے آ گیا
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com