موسم سے متاثرہ فلائٹس کے مسافروں کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا اعلان

موسم سے متاثرہ فلائٹس کے مسافروں کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا اعلان

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی - فوٹو: فائل
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی – فوٹو: فائل

پاکستان کے بڑے ایئرپورٹس پر فوگ اور موسمی خرابی سے متاثرہ فلائٹس کے مسافروں کی سہولت کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق ایئرپورٹ مینجر ٹاسک فورس کے سربراہ ہوں گے۔

ٹاسک فورسز اپنے اپنے ایئرپورٹس پر متاثرہ فلائٹس کے مسافروں کو ہر ممکن سہولت پہنچائے گی۔

ایئرلائنز، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس، وفاقی تحقیقاتی ادارے کی مدد سے امیگریشن کے ذریعے مسافروں کے ایئرپورٹ پر معاملات کو جلد از جلد نمٹایا جائے گا۔

ٹاسک فورس کے ارکان ٹریفک پولیس کے ساتھ رابطے میں رہیں گے تاکہ کار پارکنگ اور لینوں میں رش نہ بڑھے۔

ترجمان کے مطابق ایئرلائنز کے ذریعے مسافروں کے قیام و طعام اور ٹرانسپورٹ سہولیات کا بندوبست کیا جائے گا۔ مسافروں اور ایئرپورٹ آنے والوں کو موسمیات کی معلومات دی جائیں گی۔

موسمیاتی تبدیلیوں سے میڈیا نمائندوں کو بھی با خبر رکھا جائے گا جبکہ ایئرلائنز اپنے مسافروں کو ڈیپارچر ٹائم سے متعلق باخبر رکھیں گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فلائٹ انفارمیشن ڈسپلے سسٹم پر تازہ ترین معلومات کو یقینی بنایا جائے گا۔

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous post How Nusrat ET Chef Took the Trophy From Messi After Winning the Match
ushna shah Engaged اداکارہ اشنا شاہ نے منگنی کرلی Next post ushna shah Engaged اداکارہ اشنا شاہ نے منگنی کرلی
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com