
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل ) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کوٹ نواب ون کنویں سے یومیہ 125 بیرل خام تیل اور 4 لاکھ 83 ہزار مکعب فٹ گیس حاصل ہوسکے گی۔
او جی ڈی سی ایل کے ترجمان نے اسلام آباد میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ او جی ڈی سی ایل نے 3 جون کو کوٹ نواب ون کنویں کی کھدائی کا آغاز کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ رواں ہفتے او جی ڈی سی ایل کی دوسری بڑی دریافت ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ کنویں کی 3000 میٹرز تک کھدائی کی گئی، کنویں کا ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر 150 پاؤنڈ فی مربع انچ ہے۔