انڈیکس سال کی کم ترین سطح پر بند

انڈیکس سال کی کم ترین سطح پر بند

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2022ء کی کم ترین سطح پر رہی۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس آج 489  پوائنٹس کم ہو کر 39 ہزار 342 پر بند ہوا۔

اس سے قبل رواں سال جولائی میں 100 انڈیکس 39 ہزار ہوا تھا لیکن آج رجسٹر ہوئی انڈیکس کی کم ترین سطح جولائی سے بھی نیچے یعنی 39 ہزار 276 ہے۔

مارکیٹ ذرائع انڈیکس کی گراوٹ کا سبب سیاسی بے یقینی اور زرمبادلہ قلت سے پیدا ہوئی صورتحال کو قرار دے رہے ہیں۔

حصص بازار میں آج 16 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 58 ارب روپے کم ہوکر 6 ہزار 296 ارب روپے ہے جو سال کی کم ترین سطح ہے۔

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

چکی آٹے کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ Previous post چکی آٹے کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ
آئینۂ زیست سے دمِ‌ واپسیں تک - Next post آئینۂ زیست سے دمِ‌ واپسیں تک –
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com